• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصالی قوتوں کا بڑا ہدف ناجائز گرو ہ کو مسلط کرنا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں عالمی فلسطین کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمہ کی طرف بڑھ رہے ہیں ، لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی قوتوں کا سب سے بڑا ہدف انسانوں کو تقسیم کرنا، انسانوں کی آزادی اور جمہوری حقوق کو غصب کرنا اور ناجائز بنیادوں پر مٹھی بھر ناجائز طاقت ور گروہ کو انسانوں پر مسلط کرنا ہے ۔ جاوید قصوری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے سودی نظام سے پاک کرنا ہو گا۔ مزید برآں خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے قرآن ہمارے سینوں میں عزت و احترام کے لیے تو موجود ہے لیکن نظام کے قیام کے لیے نہیں ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام قرآن کا ڈپلومہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد اور مبارک باد پیش کی ۔