• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کرنے سے بہتر اسکو برقرارکھنااصل ٹاسک ہے،صوبائی وزیربلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ صفائی کرنے سے زیادہ اسے برقرار رکھنا اصل ٹاسک ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گندگی کے برسوں پرانے ڈھیر کلیئر کر دیے گئے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں ستھرا پنجاب میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل، متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔