فلم ’مسز‘ میں کام کرنے والے بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی مہربانیوں اور اچھے سلوک کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار کنول جیت سنگھ نے بالی ووڈ کے شہنشاہ کے ساتھ ماضی میں اپنے قریبی تعلق اور قربت کا ذکر بھی کیا اس دوران ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اراتی کاداو کی 2024 کی فلم مسز میں کنول جیت سنگھ کی پرفارمنس پر انکی خاصی پذیرائی کی گئی۔ طویل فلمی کیریئر کے حامل 73 سالہ کنول جیت سنگھ امیتابھ بچن سمیت ماضی کے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ متعد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
انھوں نے اس موقع پر فلم ستے پہ ستہ کا ذکر کیا جس میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ کاسٹ میں شامل تھے، انکا کہنا تھا کہ فلم کے دوران میں امیتابھ سے کافی ڈرتا تھا۔
شوٹنگ کے بعد امیتابھ ہمارے ہوٹل آیا کرتے اور ہم اسنوکر کھیلتے تھے، میں جب بھی کوئی اچھا شاٹ کھیلتا تو گھبرا کر انکی جانب دیکھتا اور سوری کرتا، جس پر یہ کہتے تھے کہ آپ سوری کیوں کر رہے ہیں یہ تو اچھا شاٹ تھا۔
انھوں نے امیتابھ کی مہربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا جو ایک پینٹر تھا تو میں ان کے پاس گیا جس پر امیت جی نے اپنے سیکریٹری کو کہا کہ کوکو کےلیے تاریخ کا انتظام کریں میں اسکے پاس جاؤن گا، اور پھر یہ اوپننگ پر آئے، یہ ان کی بڑی مہربانی تھی۔