• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم بہت متوازن ہے، کپتان روہیت شرما


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم بہت متوازن ہے، اسپنر اور آل راؤنڈرز کا کمبی نیشن ہے۔

دبئی میں پریس کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہا کہ دبئی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تمام پلیئرز خصوصاً بلے بازوں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی، پچ تو ابھی نہیں دیکھی، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ کافی چیلنجنگ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید