• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، اسٹیل ملز کی 56 ایکڑ اراضی 4 افراد کو دینے کا انکشاف

اسلام آباد (عاطف شیرازی )پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سٹیل ملز کے حکام نے انکشاف کیاہے کہ حکومت سندھ نےسٹیل ملز کی 56 ایکڑ زمین چار افراد کو دیدی ہے،اسٹیل ملز کی11ایکڑ زمین پر قبضہ ،بجلی بل ادائیگیوں میں خزانہ کو 1ارب کا نقصان،معاملہ نیب کو ارسال ،آڈٹ حکام نے بتایا کہ بریگیڈیئر (ر) سعید اللہ خان، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک، شہزاد علی اور منظور حسین کو زمینیں لیز پر دی گئیں ، چیئرمین پی اے سی نے نیب سے دو ماہ میں معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار، پاکستان اسٹیل ملز اور این ٹی ڈی سی کے مالی معاملات پر سخت سوالات اٹھائے گئے،سٹیل مل کی 11 ایکڑ زمین پر قبضے کا معاملہ سامنے آیا جس پر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے بتایا کہ 2 ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی ہے ،باقی زمین 2ما ہ میں واگزار کر ا لیں گے تاہم کمیٹی نے سٹیل ملز کی زمین پر قبضے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔
اہم خبریں سے مزید