• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان نے ڈیجیٹل کرنسی کی ہیر پھیر کیلئے درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے تھے

کراچی ( ثاقب صغیر )مصطفیٰ عامرقتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش جاری ہے۔ارمغان نےڈیجیٹل کرنسی کی ہیر پھیر کیلئے درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے تھے،پولیس کے مطابق ملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں بھی گرفتار ہوچکاہے۔سال 2019 سے 2024کے دوران ملزم ارمغان کے خلاف تھانہ درخشاں ، ساحل، گذری ، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے میں مقدمات درج ہوئے۔ مقدمات اقدام قتل ، منشیات فروشی، ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت درج ہوئے۔ ارمغان گذری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی کال سینٹرچلاتا رہا ہے۔ملزم ارمغان نے غیر ملکی کلائنٹس کو کروڑوں ڈالر کا چونا لگایا۔ملزم ارمغان نےڈیجیٹل کرنسی کی ہیر پھیر کیلئے درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے تھے اور اس نے پولیس چھاپے کے دوران سرینڈر سے قبل لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تھا۔گذشتہ روز ملزم ارمغان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں سی آئی اے کی پولیس پارٹی گھر میں داخل ہوئی تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ ملزم نے جدید اسلحے سے پولیس پر فائرنگ کی۔ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں اور وردی میں ملبوس اہلکار نظر آرہے ہیں جبکہ سی آئی اے پولیس ارمغان کو لینے بنگلے میں داخل ہوئی تو ارمغان نے سیڑھیوں پر ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو گھر سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ شریک ملزم شیراز نے اپنے بیان میں جو باتیں بتائیں ملزم ارمغان نے دوران تفتیش ان تمام باتوں کی تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید