لندن (نیوز ایجنسی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرر ائل ملٹری اکیڈمی کی ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کے دورے پر پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیاجنرل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ آرمی ٹو آرمی مکالمے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔