لاہور(جنگ نیوز)قائد پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایل ایم، این)، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنےکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، اس دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔