• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کو365 سال قدیم رائل سوسائٹی سے بے دخل کیے جانے کا امکان

لندن (جنگ نیوز) معروف سائنسی ادارہ رائل سوسائٹی ایلون مسک کے رویے پر غور کرنے کے لیے ایک اجلاس بلانے پر متفق ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں اس تاریخی ادارے سے نکالا جا سکتا ہے۔1660 میں قائم ہونے والی اس سوسائٹی نے 3 مارچ کو ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں فیلو ممبران (Fellows) کے عوامی بیانات اور رویے سے متعلق اصولوں پر بحث کی جائے گی، سوسائٹی کے ایک ترجمان نے فورچون کو دیے گئے بیان میں کہا۔یہ فیصلہ سائنس دانوں کی جانب سے سخت ردعمل اور کئی استعفوں کے بعد کیا گیا، جب کہ ہزاروں افراد نے مسک کے رویے پر اعتراضات درج کرائے۔"کسی بھی فرد کے خلاف اٹھائے گئے معاملات کو انتہائی رازداری کے ساتھ دیکھا جاتا ہے،" یہ اعلان ایک کھلے خط کے بعد سامنے آیا ہے، جسے بایولوجسٹ اسٹیفن کری نے تحریر کیا تھا اور جس پر 2,700 سے زائد سائنس دانوں نے دستخط کیے۔ اس خط میں مسک پر رائل سوسائٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید