اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ملاقات میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسحٰق ڈارنے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔