• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم 24-25 فروری کو آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (خالد مصطفی)وزیرِاعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری تک دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہونے والے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سنگاپور میں ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے قیام پر معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، جو پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی (SOCAR) کے درمیان مشترکہ منصوبے کی شکل میں ہوگا۔وفاقی کابینہ پہلے ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، جس کے تحت سنگاپور میں PSO اور SOCAR کے درمیان ایک مشترکہ بین الاقوامی تجارتی کمپنی قائم کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید