اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،آئی جی ریلویز پولیس سردار علی خان آج 20 فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔ان کی جگہ محمد طاہر رائے کو آئی جی پاکستان ریلویز پولیس تعینات کیا گیا ۔ شفقت عباس ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی‘ علی قاسم پٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کو تعینات کیا گیا ، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر رائے، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل پولیس بیورو تعینات تھے۔ طاہر رائے کل 21 فروری کو بطور آئی جی ریلویز پولیس چارج سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری شفقت عباس کا اقتصادی اُمور ڈویژن سے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی سیکریٹری علی قاسم کا وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر نیاز محمد ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔