اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چھ ممبران رواں سال (2025) مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ دو ممبران کی نشستیں پہلے ہی خالی ہیں۔ ایف پی ایس سی کے ذرائع کے مطابق ممبر ایف پی ایس سی، خضر حیات خان کی سبکدوشی کے بعد اسامی 7 ستمبر 2024 سے اور ممبر، ایف پی ایس سی یاسمین مسعود کی سبکدوشی کے بعد ا ٓسامی 2دسمبر 2024سے خالی ہے۔