اسلام آباد (ساجد چوہدری )دنیا بھر میں 1993سے2022تک مختلف آفات میں7لاکھ 65ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور 4.2 ٹریلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا، کلائمیٹ رسک انڈیکس2025کی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں1993سے 2022تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں، اس 30 سال کے عرصہ میں9ہزار300سے زائد موسمیاتی آفات رونما ہوئیں،1993سے 2022تک سیلاب خشک سالی ، ہیٹ ویوز اور طوفان کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں ،2022میں موسمیاتی آفات کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان میں ہوا، جون سے ستمبر تک مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان میں جون سے ستمبر 2022تک شدید مون سون کی بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے 33ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا، رپورٹ کے مطابق مون سون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1,700سے زائد اموات اور تقریباً 15ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔