• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کو سندھ کے جائز حقوق پورے کرنا ہونگے، شرجیل میمن

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے جائز حقوق پورے کرنا ہوں گے ، سندھ میں فراہم صحت کی سہولتیں پاکستان کے کسی سرکاری اسپتال میں نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانجھاگر میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ حمایتی اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں نواب یوسف ٹالپر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ اپنے حقوق کے بارے میں واضح موقف رکھتے ہیں اور جب بھی سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا دباؤ یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور وفاقی حکومت کو سندھ کے جائز حقوق پورے کرنا ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید