• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ سمیت 10 طالبات گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) جامعہ حفصہ کی مہتمم اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت دس طالبات کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ، لال مسجد کے مفتی تحسین اللہ نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ مری روڈ پر مارگلہ ٹاؤن کے بالمقابل مسجد و دینی مدرسے کی مارگلہ ٹاؤن فیز ٹو میں منتقلی کے لئے مذاکرات کے سلسلے میں ام حسان کو دعوت دی گئی تھی مزاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مجوزہ متبادل جگہ صرف تین مرلےہے جس میں 300 سے زائد طلبہ کا سمانا مشکل ہے مذاکرات کے بعد ام حسان قریبی گھر میں کھانے کی دعوت میں شریک تھیں کہ ایس ایچ او تھانہ وویمن کی قیادت میں انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید