• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ ڈویژن، وزارتوں، ڈویژنز کی رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کا نوٹس

اسلام آباد (رانا غلام قادر)کابینہ ڈویژن نےمختلف وزارتوں، ڈویژنز کی جانب سےرولز آف بزنس کی خلاف ورزی کانوٹس لے لیا۔ بعض وزارتیں اور ڈویژن کابینہ کو سمری بھیجنے سے قبل متعلقہ وزارت یا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کرتیں کابینہ ڈویژن کے لیے سمریوں کی مناسب جانچ پڑتال میں مشکلات پیدا ہوگئیں اورکابینہ کمیٹیوں کے لیے فیصلہ سازی میں رکاوٹ بن گئی۔ ذرائع کے مطا بق کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریزکو ایک مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ رولز آف بزنس 1973 کے رول18(4) پر سختی سے عمل درآ مد کو یقینی بنایا جا ئے، مراسلہ میں کہاگیا کہ کابینہ ڈویژن اس ضمن میں ضروری ہدایات کا سرکلر کرچکا لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔رولز آف بزنس کے تحت یہ طے ہے کہ کوئی بھی وزارت اس وقت تک کابینہ کو براہ راست سمری نہیں بھیجے گی جب تک کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن بھی اس کا جائزہ لے لیں۔
اہم خبریں سے مزید