اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شہریوں کو بینکوں اور موبائل کمپنیوں میں پیش آنے والے بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نادرا کا نظام بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور شہریوں کو تصدیق میں پیش آنے والے مسائل کا سبب نادرا کا ڈیٹابیس ہرگز نہیں ہے،بینکوں اور ٹیلی کام اداروں کے ریگولیٹری تقاضوں کیلئے نادرا تصدیق کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ٹیلی کام اداروں کے ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے نادرا انہیں تصدیق کی خدمات فراہم کرتا ہے۔