• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کیس، افواہوں اور من گھڑت بیانیے پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، وزیر داخلہ

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے افواہیں اور من گھڑت بیانیے زیر گردش ہیں۔افواہوں اور من گھڑت بیانیے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ جب مصطفیٰ عامر لاپتہ ہوا تو میں نے اسی وقت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کرنے کے احکامات دیئے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی۔کیس کی تفتیش اور دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید