واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) ریپبلکن کے زیر کنٹرول امریکی سینیٹ نے جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر وفاداربھارتی نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر بنانے کی توثیق کر دی۔
ڈیموکریٹس کی طرف سے شدید اور بے سود مخالفت کے باوجود سینیٹ نے 49کے مقابلے میں 51ووٹوں سےملک کی اعلیٰ قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے لئے ان کی نامزدگی کی توثیق کردی ۔
ووٹنگ پارٹی کی ہدایت کے مطابق ہی ہوئی تاہم 2ریپبلکن سینیٹرز، مائن کی سوسن کولنز اور الاسکا کی لیزا مرکووسکی نےوفاقی بیورو آف انویسٹی گیشن کی سربراہی کے لئے پٹیل کی توثیق نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔