کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور تھائی لینڈ سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 8 یو ای اے سے 17 پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا۔ ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے دو ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔