بدین (نامہ نگار) پارلیمنٹری سیکرٹری برائے وومن ڈویلپمنٹ ویمن ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ نے جیم خانہ بدین میں واٹر ایڈ کے تعاون سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے منعقدہ تقریب "دیہاتوں کو کھلے عام رفع حاجت سے مکمل طور پر پاک قرار دینے کی تقریب" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں بےحد خوشی اور فخر کے ساتھ ایک ایسا سنگِ میل منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو صرف ترقی ہی نہیں بلکہ صحت، عزت اور اجتماعی بھلائی کے ہمارے عزم کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ آج ہمارے 410 دیہات باضابطہ طور پر "کھلے فضائی رفع حاجت سے پاک" دیہات کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ سب سے پہلے ہم ان تمام افراد کی محنت کو سراہتے ہیں جو اس اہم کامیابی تک پہنچنے میں شامل تھے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، اور اس مشن کی تکمیل میں سماجی تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس پروگرام کو دیگر دیہات تک بھی وسعت دی جائے اور پورے ضلع بدین کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ایل ایچ ڈی پی نے مختلف دیہاتوں میں صاف پانی کے سولر فلٹر پلانٹ فراہم کیے ہیں اور اسکولوں و اسپتالوں میں ماڈل واش رومز بھی تعمیر کروائے ہیں۔