• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلائمنٹ فنانسنگ کی مد میں ایشیائی بینک 50 کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ کلائمنٹ فنانسنگ کی مد میں ایشیائی بینک 50کروڑ ڈالر دیگا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کلائمننٹ چینج کیلئے IMFسے1ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس جو فنڈز ہیں پہلے ان کو تو استعمال ہونا چاہیے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ کلائمنٹ فنانس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے ،پاکستان کے کلائنٹ فنانس پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ جب میں پچھلی بار امریکا گیا تو بتایا کہ پاپولیشن اور کلائمنٹ ہمارے بنیادی ایشوز ہیں ،کاپ 29 کے بعدلاس اینڈ ڈیمج فنڈ پر کچھ پیشرفت نظر آئی ہے۔ کاربن مارکیٹس کے حوالے سے آج ہی یو این ڈی پی سے بات ہوئی ہے،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس جو فنڈز ہیں پہلے ان کو تو استعمال ہونا چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید