اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں‘ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا‘ اجلاس میں وزارت کے افسران نے بتایا کہ امارات کے ساتھ ویزا مسائل اب کم ہوچکے ہیں۔