• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروازوں کی بحالی، امریکی ٹیکنیکل ٹیم پروسیجرز سیفٹی سسٹمز کی رپورٹ بنائیگی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پروازوں کی بحالی ، امریکی ٹیکنیکل ٹیم پروسیجرز سیفٹی سسٹمز کی رپورٹ بنائے گیامریکی سفارتخانے کی وساطت سےٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور AFAسے رابطے جاری ٹی ایس اے اور اے ایف اے کی ٹیکنیکل ٹیم کا مارچ کے تیسرے عشرے میں پہنچنے کا شیڈول بن گیا برطانیہ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کی پاکستان کی سرکاری ایئر لائن کی امریکہ کیلئے پروازیں بحال کرانے کی کاوشیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔ مارچ کے تیسرے عشرے میں امریکہ کے معروف فضائی ادارے ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا 5رکنی وفد پاکستان پہنچے گا۔ یہاں پر کم و بیش ایک ہفتہ تک سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کی سرکاری ایئر لائن کی پروسیجر سیفٹی اور دوسرا میکنزم چیک کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید