• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے ڈمپرجلانےکےمقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ضمانت پر فیصلہ کل 21فروری کو سنایاجائےگا،انسداد دہشت گردی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ آفاق احمد کےخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا،آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر جلانےکانہیں کہا، آفاق احمد کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیاہے۔وکیل سرکار کا کہناتھا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نےکئی گاڑیوں کوآگ لگائی،آفاق احمد کےخلاف لانڈھی اور کورنگی میں دومقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید