• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عارف علوی کلینک کیخلاف کارروائی کرنے سے ایس بی سی اے کو روک دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک پر کارروائی روکتے ہوئے ایس بی سی اے حکام سے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول حکام کو 45 روز میں پراپرٹی کو کمرشل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس بی سی اے نے تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ایس بی سی اے نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے بجائے معاملہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علوی ڈینٹل کلینک میں کوئی مداخلت نا کی جائے۔ نہ ہی عدالتی حکم کے برعکس کوئی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید