اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کرم پارہ چنار کے رکن صوبائی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کو صورتحال کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔ ضلع کرم سے کے پی کے اسمبلی کے رکن علی ہادی عرفانی نے کہا کہ پارا چنار کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،چار ماہ سے راستے بند ہیں،خوارج حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں مگر انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے،کوئی بھی سیاسی جماعت کرم کیساتھ مخلص نہیں ہے، کرم کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے، جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے مطالبہ کیا کہ مری معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،تکلیف برداشت کر لینگے مگر ناانسافی قبول نہیں کرینگے،آئندہ کسی جرگے کا حصہ نہیں بنیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ آپ امن معاہدے پر دستخط کر دیں۔