کراچی (آئی این پی ) کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تمام علاقوں سے چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام علاقوں سے چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا ٹاسک سیکشنز آفیسرز کو دے دیا۔ چارجڈ پارکنگ کے خاتمے کے بعد صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں لگنے والے پارکنگ لاٹس ختم کرادیئے گئے۔