• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی: غنی گلاس نے ٹاپ ٹیم اسٹیٹ بینک کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے آٹھویں راؤنڈ میں غنی گلاس نے سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کو153 رنز کا ہدف ملا تھا ۔ شرجیل خان 89 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے دوسری اننگز 5 وکٹوں پر 335 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔ شرون سراج اور اویس ظفر نے 103، 103 رنز بنائے۔ 490 کا ہدف ملنے پر ایشال ایسوسی ایٹس نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن پہلی اننگز میں324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ عبداللہ فضل94 اور عادل خان 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خالد عثمان نے 73 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے دوسری اننگز میں213 پر پانچ وکٹ گنوادیے تھے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سرکاری ٹی وی نے 255 رنز کے ہدف کے جواب میں بغیر نقصان 13 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید