کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ چیف لاہور پہنچ گئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کےسی ای او نک ہوکلے پاکستان پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔ بھارتی حکام کو بھی پی سی بی نے دعوت دی ہوئی ہے۔