• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے میچ میں پاکستان کا نام کیسے غائب ہوا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش میچ میں براڈ کاسٹ کے دوران گرائونڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا درست لوگو استعمال نہیں ہوا تھا جس پر آئی سی سی سے احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کا براڈ کاسٹر بھارتی ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں درست لوگو استعمال ہوا لیکن ذرائع کے مطابق دبئی میں غلط لوگو استعمال کیا گیا۔ پی سی بی نے سختی سے معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھاکرجواب طلب کیا ہے کہ 19فروری کو درست لوگو استعمال ہوا تھا اگلے دن 20فروری کوغلطی کیوں ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید