• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان اننگز میں کالی بلی نے وکٹ پر آکر میچ رکوادیا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی میں جمعے کو افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد حوصلہ افزا دکھائی دی، شائقین کے ہاتھوں میں دونوں ٹیموں کے پرچم اور پوسٹرز تھے۔ میچ کے دوران کالی بلی مسلسل بائونڈری لائن کے نزدیک گھومتی رہی، افغان اننگز کے دوران پچ پر کالی بلی کے آنے سے میچ روکنا پڑا۔میچ کیلئے سخت سیکورٹی تھی، تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے میں دشواری کا سامنا رہا، قیدیوں کی وین بھی اسٹیڈیم کے باہر موجود تھی ۔ تماشائی جیتے گا جیتے گا افغانستان جیتے گا کے نعرے لگاتے رہے ۔

اسپورٹس سے مزید