• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز کی مسابقت آج لاہور میں، چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم لاہور ہفتے کو ایشز کی روایتی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ نیا ٹورنامنٹ ہے اس کے لحاظ سے پلاننگ کی ہے ، پازیٹو اور اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیل کر ٹاپ پر رہنا ہے ، امید ہے اچھی اسپورٹ ملے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اچھا لگ رہا ہے، چینجنگ رومز بھی اچھے ہیں، امید ہے کل ماحول اچھا ہو گا۔ انگلینڈ کا بولنگ اسکواڈ اچھا ہے۔ لاہور میں تھوڑی بہت گولف کھیلنے کا موقع ملا اچھا تجربہ رہا۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوش بٹلر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سینئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے فرق نہیں پڑتا ، آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھائیں۔ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ہم پاکستان کی کنڈیشنز سے واقف ہیں ۔ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید