• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، سیاسی خیالات گھر چھوڑ کر آئیں، تماشائیوں کو ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور دبئی میں تماشائیوں کیلئے سیاسی پرچم ، تصاویراور پوسٹرز گرائونڈ میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ دبئی میں اتوار کو پاک بھارت میچ میں بھی تماشائیوں کیلئے سخت قواعد جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے باہر بڑے بینرز پر واضح الفاظ میں درج ہے۔ کہ سیاسی خیالات، نعرے، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ آئیں!ٹکٹ خریدنے اور گرائونڈ میں داخل ہونے والے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹس کاوئنٹر اور عوامی پارکنگ ایریاز میں بلند و بالا پوسٹرز کی صورت میں آویزاں بھی کردیا گیا ہے۔ تماشائیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں، ذرائع کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید