کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں پریکٹس کی لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے دو دن کی پریکٹس کے بعد آرام کو ترجیح دی۔ ہوٹل میں بھارتی کھلاڑیوں نے سوئنگ پول اور جم میں وقت گذارا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے گرائونڈ میں نماز بھی ادا کی۔ شائقین کی بڑی تعداد پریکٹس دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ ان میں بابر اعظم کے پرستار بھی شامل تھے۔