• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد کو گاڑی جلانے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔ عدالت نے ایک اور مقدمہ میں آفاق احمد کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔ آفاق احمد کو سرجانی تھانے میں گاڑی جلانے کے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کراچی سینٹرل جیل میں سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کیخلاف گاڑی جلانے کا مقدمہ درج تھا۔ آفاق احمد کی انسداد دہشتگردی کورٹ نے دو مقدمات میں ضمانت منظورکی تھی۔ آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم آج اس مقدمےمیں بھی درخواست ضمانت دائر کردینگے، آفاق احمد کا ایف آئی آرمیں نام نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید