• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کے بیٹے اور بہو نے ملازم کی سالگرہ منائی، ویڈیو وائرل

رادھیکا مرچنٹ اپنے ملازم سے ہاتھ ملاتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارک باد بھی دیتی ہیں، جبکہ اننت اپنے ملازم کو گلے لگاتے ہیں۔ فوٹو فائل
رادھیکا مرچنٹ اپنے ملازم سے ہاتھ ملاتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارک باد بھی دیتی ہیں، جبکہ اننت اپنے ملازم کو گلے لگاتے ہیں۔ فوٹو فائل

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ نے اپنے ملازم کی سالگرہ منائی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ اپنے ایک اسٹاف ممبر کی سالگرہ مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا اپنے ملازم کو کیک کھلارہا ہے اور اسے سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے۔ جیسے ہی اسٹاف ممبر کیک کاٹتا ہے، اننت امبانی تالیاں بجاتے ہیں اور پھر اسے کیک کھلاتے ہیں، جس کے بعد رادھیکا مرچنٹ بھی یہی عمل دہراتی ہیں۔

اس دوران رادھیکا مرچنٹ اپنے ملازم سے ہاتھ ملاتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارک باد بھی دیتی ہیں، جبکہ اننت اپنے ملازم کو گلے لگاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی گزشتہ سال جولائی میں شادی ہوئی تھی، اس سے قبل ان کی شادی کی تیاریوں سے متعلق مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس کا کافی چرچا ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید