ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے والد کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو اعجاز حسین نے بتایا کہ میرا بھائی مختیار حسین گھر موجود تھا کہ اس کا بیٹا ملزم سمیر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نیوملتان پولیس کو شان محمد نے بتایا کہ ملزمان حماد ،عقیل ، جواد ،فیاض اور رمشہ زبردستی گھر داخل ہوکر میری بیٹی کو سویرا کو اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا دہلی گیٹ پولیس کو تہمینہ نے بتایا کہ ملزمان نعیم اور اصغر میرے بیٹے کو پکڑ کر لے گئے جسے مارا پیٹا بمشکل جان بخشی کرائی جبکہ شاہ شمس پولیس کو ناظم حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میری بیٹی پاکیزہ بتول کو اغوا کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے دوران واردات گولی لگنے سے شہری زخمی،پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے اور عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج ،پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں تین مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس نے ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں مشکوک شخص ملزم محمد طیب کو گرفتار کیا،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔