ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن پٹواریان تحصیل صدر و سٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ، ضلعی عہدیداران کا چناؤ مکمل ہوگیا ، اجلاس میں متفقہ طور پٹواری محمد اسلم را ں کو صدر جبکہ ملک مرتضی ٰکھادل کو جنرل سیکرٹری اور عاصم شکور کو سٹی صدر نامزد کیا گیا ، اجلاس میں ڈویژنل صدر رائے محمد عارف ، قائم مقام صدر تحصیل صدر راؤ محمد ندیم ، جنرل سیکرٹری غضنفر آرائیں ، ملک مرتضیٰ کھادل ، ملک اسلم ، عاصم شکور ، کامران خان نیازی و دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈویژنل صدر رائے محمد عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری دن رات ملکی ترقی کیلئے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے رہے ہیں مگر پٹواریوں کے حقوق کی کوئی بھی بات نہیں کرتا ۔