ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نےرمضان المبارک میں عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے رمضان بازار میں گھی،لیموں، کھجور، گوشت اور اشیاءخوردونوش کے سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ بزرگ، خواتین، خصوصی افراد کیلئے الگ سیل کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی کیلئے مدنی چوک پر سستا سہولت بازار قائم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مبشرالرحمن بھی انکے ہمراہ تھے ۔