ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کے آفس میں تاجروں کا اجتماع ہوا ، جس میں تاجروں ،ریڑھی والے اور ٹھیلے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ کے صدر محمد الیاس،جنرل سیکرٹری محمد سلیم کمبوہ نے کہا کہ تجاوزات کی آڑمیں ریڑھی ،ٹھیلے اور پھٹے والوں کو بے روزگارنہ کیاجائے ماڈل ریڑھی بازار لگانے اور دکاندار کو 3فٹ شیڈ اور 3فٹ دکان کے باہر سامان رکھنے کی اجازت دی جائے ۔