• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق   پولیس نے حادثات کے مختلف واقعات کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔راجہ رام پولیس کو ہاشم نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نےاغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں نائب قاصد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے سنٹرل جیل میں جھگڑا کرکے قیدی کو زخمی کرنے کے الزام میں سزایافتہ مجرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شاہ شمس پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ 25سالہ سزایافتہ مجرم وقاص احمد نے دوسرے قیدی مشقتی قیدی محمد اصغر کو سر میں اینٹ مارکر لہولہان کردیا پولیس نے سزایافتہ قیدی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے شہری سے رقم بٹورنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید