ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،نشتر ہسپتال منتقل ، رائل آرچرڈ کی بیک سائیڈ سے محمد پہلوان نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرا دوست محمد وسیم شادی پر آیا ہواتھا ،شادی میں شریک باراتیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تو ایک گولی محمد وسیم کے لگی جسے زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔