ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے ملتان ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بلیک لسٹ مسافر ،مالی فراڈ میں ملوث سمیت 7افراد گرفتار کر کے سرکل آفس منتقل کر دیے ،12آئی فونز اور12بیریئر کین قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی باوثوق ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز PA 870 میں سوار ہوکر دوحہ جانے والا شخص بھکر کا رہائشی محمد ادریس کو گرفتار کرلیا گرفتار شخص قطر، دوحہ میں بھیک مانگنے کی وجہ سے بلیک لسٹ ہو گیا تھاجسے سرکل آفس منتقل کردیا گیا دریں اثنا دوسری کارروائی سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں چھاپہ مارکر چھے افراد شہباز ،خالد ، عامر ،سجاد ،نواب اور جمیل کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ گرفتار افراد ایف آئی اے سی سی آر سی کو مطلوب اور پاکستان و بیرون ملک میں مالی فراڈ میں ملوث ہیں جن کو گرفتار کرنے کے بعد سرکل آفس منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ۔