پاکستانی اداکار منیب بٹ اور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے بالی ووڈ پروجیکٹ کی حقیقت سامنے آگئی۔
منیب بٹ نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ایک مداح نے ان سے عالیہ بھٹ کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کرنے کی افواہوں پر سوال کیا۔
منیب بٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی خبریں محض افواہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی، ہاں مجھے ایک بھارتی فلم کی آفر ہوئی تھی، جو کہ کینیڈین انڈینز کی بنائی ہوئی پنجابی فلم تھی، لیکن وہ فلم کبھی پروڈکشن پر نہیں جا سکی۔ اس فلم میں بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کا امتزاج تھا۔
منیب بٹ نے بھارتی اداکارہ سونم باجوا کی خوبصورتی کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی کو سراہنا چاہیے اور وہ واقعی خوبصورت ہیں۔
ادکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ ایمن خان پڑھی لکھی اور سمجھ دار ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ مردوں کے لیے خواتین اداکاروں کی تعریف کرنا ایک عام بات ہے۔