• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت قبائلی عوام کے حقوق کا استحصال کر رہی ہے، خیال زمان

پشاور(وقائع نگار) ٹرائیبل یوتھ مومنٹ کے صدر خیال زمان اورکزئی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت یکساں طور پر قبائلی عوام کے حقوق کا استحصال کر رہی ہیں قبائلی نوجوانوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے وطن عزیز کے دیگر صوبوں کے اضلاع میں جس طرح نوجوانوں کے لیے پرائیم منسٹر یوتھ پروگرام سمیت کئی ایک پروگرامات چل رہے ہیں اس میں قبائلی نوجوان مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے ہیں انضمام کے ثمرات نہ ملنے پر لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز کے سربراہی میں باقاعدہ ہمارا حکومت کیساتھ ایگریمنٹ ہوا تھا آخر حکومت کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ وہ اُن وعدوں کو ایفا نہیں کرتے آئے روز قبائل میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پھیل اور پھول رہا ہے تعلیم کی صورتحال اور انفرا سٹرکچر الگ سے خستہ حالی کا شکار ہے حکومت ہوش کا ناخن لے اور فی الفور ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں
پشاور سے مزید