• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے علاقہ ارمڑ میانہ کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے بجلی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر پیسکو حکام نے بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو رنگ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا اس سلسلے میں جے یو آئی کے رہنماء و سماجی کارکن ایوب ارمڑ، سابق صوبائی اسمبلی امیدوار شہریار خان اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے ارمڑ کی بجلی بند کر دی گئی ہے جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے
پشاور سے مزید