پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا کابینہ نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی (پی ایچ ایس اے) کے زیرانتظام بی ایس نرسنگ کالجز کے فارغ التحصیل 650 نرسنگ طلبہ کیلئے ایک سال کے لئے 31 ہزارروپے ماہانہ وظیفے کی منظوری دیدی جس کے تحت طلبا و طالبات تخلیق شدہ پیڈ انٹرن شپ پوسٹوں پر ٹیچنگ ہسپتاوں میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ اب تک فارغ ہونے والے بی ایس نرسنگ طلبا وطالبات کے لئے پیڈ انٹرن کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ پی ایچ ایس اے کے زیر انتظام کالجز میں بی ایس کے آغاز کے بعد یہ معاملہ پیش آیا۔ اس معاملے پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئےکابینہ سے منظوری لے لی ہے۔ ایک ماہ قبل انہوں نے احتجاجی طلبہ کو زبان دی تھی کہ ان کے لئے ایک مہینے کے اندر اندر پیڈ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے گا۔