• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کا سالانہ بک فیئرکی راہ میں روڑے اٹکانا قابل مذمت ہے، اسفند یار عزت

پشاور(وقائع نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا اسفند یار عزت نے کہاہے کہ خیبر میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا سالانہ بک فیئرکے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکانا قابل مذمت ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ خیبرمیڈیکل کالج پچھلے 50 برس سے اس صحت مند اور علم دوست سرگرمی کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کررہی ہے۔ اس سال بھی اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج کے طلبہ کیلئے بک فیئر کا انعقاد کرنے جا رہی ہے مگر انتظامیہ اس کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ جو علم و تحقیق اور تعلیم کے میدان میں کئی مسائل کا سامنا کررہا ہے اور کتب بینی کا کلچر روز بروز کمزور پڑتا جارہا ہے۔ایسے حالات میں یہ بک فیئر کتب بینی کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔اس مفید اور صحت مند سرگرمی کی حوصلہ افزائی کی بجائے انتظامیہ کا اس کو روکنا افسوسناک ہے۔ انتظامیہ آخر کن بنیادوں پر بک فئیر جیسی سرگرمی کی مخالفت کر رہی ہےاسلامی جمعیت طلبہ انتظامیہ سے بک فئیر کے انعقاد کا مطالبہ کرتی ہے بصورت دیگر طلبہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید